تازہ ترینخبریںپاکستان

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ، شہری پریشان

ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں ٹرانسپوٹرز نے اپنے طور پر کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔ 

جس کے مطابق ایک اسٹاپ کا کرایہ بڑھا کر 30 روپے جبکہ 5 کلومیٹر تک کا کرایہ 30 سے بڑھا کر 50  روپے کر دیا ہے۔

اسی طرح 10 کلومیٹر تک کرایہ 40 سے بڑھا کر 60 روپے اور 15 کلو میٹر کا کرایہ 50 سے بڑھا کر 70 روپے کر دیا۔

اس یک طرفہ اور یک دم کرایوں میں 20 روپے تک اضافے سے شہری پریشان ہیں، جبکہ کرایوں میں اضافہ کے ساتھ ہی منی بس کنڈکٹرز کی مسافروں کے ساتھ بد تہذیبی بھی بڑھ گئی اور کرایوں میں سرکاری اعلان کے بغیر اضافہ پر احتجاج کرنے والی خواتین مسافروں تک کو بس سے اُتار دیا جاتا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کرایوں میں اضافے کے سرکاری نوٹیفکیشن کے بجائے ٹرانسپوٹرز نے اپنی ایسوسی ایشن کے کرایوں کے نرخ بسوں میں آویزاں کر دیئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button