تازہ ترینخبریںسپورٹس

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو 276 رنز کا ہدف

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں جیت کے لیے 276 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس میچ میں بھی اوپنر فخر زمان خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکے اور 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ایک مرتبہ پھر بابر اعظم اور امام الحق نے ٹیم کے لیے سنچری پارٹنر شپ بنائی۔ دونوں نے 120 رنز جوڑ کر ٹیم کا مجموعہ 145 تک پہنچایا تو امام الحق رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 72 رنز بنائے۔

 کپتان بابر اعظم اس مرتبہ سنچری سے محروم رہے، وہ 77 رنز کی اننگز کھیل کر عقیل حسین کی گیند پر انہیں ہی کو اس وقت کیچ دے بیٹھے جب ٹیم کا مجموعی اسکور 187 تھا۔

محمد رضوان 15 رنز بناسکے، تاہم شاداب خان اور خوشدل شاہ کے 22، 22 رنز اور اختتامی لمحات میں محمد وسیم کے 17 اور شاہین شاہ آفریدی کے 15 رنز کی بدولت قومی ٹیم 275 رنز بورڈ پر سجانے میں کامیاب ہوئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین 3 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے، جبکہ الزاری جوزف اور اینڈرسن فلپ کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے میچ کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں، آج کے میچ میں حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بابر کا کہنا تھا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، پہلے میچ میں بیٹرز اور بولرز نے اچھا پرفارم کیا تھا۔

کپتان ویسٹ انڈیز ٹیم نکولس پوران کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز ٹف ہیں،اچھی بولنگ کی کوشش کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button