تازہ ترینخبریںپاکستان

ٹارگٹڈ سبسڈیز 699 ارب روپے رکھی گئی ہیں، مفتاح اسماعیل

حکومت نے مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں ٹارگٹڈ سبسڈیز 699 ارب روپے رکھی ہیں، تعلیم، ماہی گیری، چینی اور آٹے پر سبسڈی دی جائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مالی سال 23-2022 کا 9 ہزار 500 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے، ہر مہینے چینی اور آٹے پر سبسڈی رکھی گئی ہے،  بے نظیر نشو و نما پروگرام تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزارت فوڈ سیکیورٹی نے تین سالہ حکمت عملی ترتیب دی ہے، سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کے لیے پورٹ کلیئرنس ختم کی جائے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button