تازہ ترینخبریںپاکستان

عامر لیاقت کی تدفین کردی گئی، نماز جنازہ بیٹے نے پڑھائی

معروف ٹی وی میزبان، مقرر، رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کردی گئی، نماز جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی۔

عامر لیاقت حسین  کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ عبداللّٰہ شاہ غازی مزار کے  احاطے میں ادا  کی گئی

ان کی نمازجنازہ میں شرکت کے لیے اہلخانہ، دوست احباب عزیز و اقارب شریک ہوئے، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، فاروق ستار اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے رہنما بھی شریک تھے۔

عامر لیاقت حسین 5 جولائی 1972 کو پیدا ہوئے، اُن کی عمر 49 برس تھی۔

وہ 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، اس سے قبل 2002 تا 2007 بھی رکن قو می اسمبلی رہے

عامر لیاقت پہلی بار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ وزیر مملکت برائے مذہبی امور کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے 3 شادیاں کیں، اُن کی ازدواج میں ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال، سیدہ طوبیٰ انور اور دانیہ رہیں۔

عامر لیاقت حسین نے سوگواران میں دو بچے دعا عامر اور احمد عامر چھوڑے ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button