تازہ ترینخبریںکاروبار

دنیا بھر میں تیل کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کیلیے اوپیک کا اہم فیصلہ

دنیا بھر میں تیل کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے اوپیک نے آئندہ ماہ جولائی میں تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں تیل کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے اوپیک نے جولائی میں تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپیک نے آئندہ ماہ جولائی میں تیل کی پیداوار 6 لاکھ 48 ہزار بیرل یومیہ کرنے پر اتفاق کیا ہے اس سے قبل اوپیک نے پہلے ماہانہ پیداوار میں 4 لاکھ 32 ہزار بیرل اضافہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اوپیک نے روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد ہی خبردار کر دیا تھا کہ روس پر موجودہ اور مستقبل کی پابندیاں تاریخ میں تیل کی سپلائی کے بدترین بحرانوں میں سے ایک کو جنم دے سکتی ہیں۔

اوپیک کے سیکریٹری جنرل محمد بارکینڈو نے یورپی یونین کے حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی صورت میں ضائع ہونے والے حجم کو تبدیل کرنا ناممکن ہوگا، انھوں نے وضاحت کی کہ روسی تجارت پر پابندیوں اور دیگر پابندیوں کے نتیجے میں روزانہ تقریباً 7 ملین بیرل روسی خام تیل عالمی منڈی سے نکل رہا ہے۔

یاد رہے کہ روس یوکرین تنازع کے ساتھ ہی دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button