تازہ ترینخبریںسیاسیات

اتحادیوں کا وزیر اعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار

نئی مخلوط حکومت کے پہلے بجٹ کے اعلان سے ایک روز قبل حکمران اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سیاسی اتحادیوں کی جانب سے وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار اتحادی حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے لیے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں کیا گیا۔

پی پی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ عشائیے میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ متحدہ حکومت کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کیا۔

عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن، چوہدری شجاعت حسین، ڈاکٹر خالد مقبول، شاہ زین بگٹی، خالد مگسی، اسلم بھوتانی، آغا حسن بلوچ اور ایمل ولی خان نے شرکت کی۔

اتحادیوں نے موجودہ معاشی اور سیاسی بحران کا مل کر مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم مل کر ملک کو ہر قسم کے بحرانوں سے نکالیں گے‘۔

انہوں نے بجٹ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور وزیراعظم کو مشورے بھی دیئے۔

تمام رہنماؤں نے سابق صدر زرداری کی حکمران اتحاد کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

اس موقع پر یوسف رضا گیلانی، شیری رحمٰن، نوید قمر، چوہدری سالک حسین، فیصل سبزواری، سید خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، غفور حیدری، اسرار ترین، ملک احمد خان، ایاز صادق، مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button