تازہ ترینخبریںپاکستان

ضمنی انتخابات پرامن، صاف اور شفاف ہوں گے،سید باسط شاہ

لاہور(انٹرویو: فیصل اکبر ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور سید باسط شاہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات پرامن، صاف اور شفاف ہوں گے،

تمام ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں، الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پر امن ماحول میں حق رائے دہی کو یقینی بنائیں گے۔ تمام امیدواروں کو ضابطہ اخلاق میں رہتے ہوئے جمہوری عمل سے گزرنے کی مکمل آزادی فراہم کریں گے۔

17جولائی کو صوبائی دارالحکومت کے مخصوص حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات پر روزنامہ جہان پاکستان کو خصوصی انٹرویو میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید باسط علی شاہ کا کہناتھا کہ امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔

اس کے بعد شیڈول کے تمام مراحل طے کیے جائیں گے ۔الیکشن کمیشن نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، حساس، کم حساس اور نارمل پولنگ سٹیشنوں پر نوعیت کے اعتبار سے سکیورٹی تعینات کی جائے گی اور ان تمام اقدامات کا مقصد امیدواروں اور ووٹرز کو صاف و شفاف ماحول میں جمہوری عمل سے گزارنا ہے تاکہ وہ بیلٹ کے ذریعے اپنے امیدوار کا انتخاب کرسکیں۔

بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے متعلق ایک سوال پر ڈسٹرکٹ الیکشن الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹرز لسٹیں تیار کرکے ووٹرز کے لیے مختص سینٹرز پر آویزاں کردی گئی ہیں تاکہ اگر کو تصحیح کرانا چاہے تو الیکشن کمیشن کے ضابطے کے مطابق تصحیح کراسکے،

اس مقصد کے لیے صرف لاہور میں ہی 903ڈسپلے سینٹرز بنائے گئے ہیں تاکہ ووٹرز قریبی سینٹر میں اپنے اور فیملی کے ووٹ کی تصدیق کرسکیں۔

سید باسط علی شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تقرروتبادلوں پر عائد کررکھی ہے اور اِسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف محکموں میں تقرر و تبادلے روکے گئے ہیں اور ترقیاتی کاموں پر بھی نظر رکھی جارہی ہے تاکہ صاف و شفاف انتخابات پر کسی کو انگلی اٹھانے کا موقعہ نہ ملے۔

ایک اور سوال پر سید باسط علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر پاکستان اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب ضمنی انتخابات کی تیاریوں کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں یہی نہیں ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں ووٹرز لسٹوں کے متعلق بھی انہیں اپ ڈیٹ فراہم کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button