تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

خود سے شادی کرنے والی لڑکی نے تصاویر شیئر کردیں

بھارت کی ریاست گجرات میں خود سے شادی کرنیوالی کشما بندو نے اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

انسٹاگرام پر جمعرات کو شیئر کی گئی تصاویر میں کشما بندو کو سہیلیوں کے ہمراہ ہلدی، مہندی اور شادی کی تقریب منعقد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر کے ساتھ پوسٹ میں کشما بندو نے یہ شعر لکھا ہے۔

خود پہ ہلدی لگی تو سنور گئی میں

خود سے اک رشتے میں بندھ گئی میں

کشما نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ خود سے شادی کررہی ہیں، جس کیلئے انہوں نے کارڈز بھی چھپوالئے ہیں، ان کی شادی کے کارڈ پر تاریخ 11 جون درج تھی۔

اس اعلان کے بعد بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کے ایک رہنماء نے کہا تھا کہ کشما بندو کو کسی بھی مندر میں شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مخالفت کے ڈر سے کشما بندو نے بتائی گئی تاریخ سے پہلے ہی شادی کی تقریب کا گھر میں ہی انعقاد کرلیا۔ مہندی اور شادی کی تصاویر میں کشما بندو نے فلورل جیولری کے ساتھ سرخ اور زرد ساڑھی پہن رکھی ہے۔

کشما بندو کا کہنا ہے کہ شاید میں وہ پہلی لڑکی ہوں جس نے خود سے محبت کی مثال قائم کی، خود سے شادی اپنی ذات سے ایک عہد اور خود سے غیرمشروط محبت ہے۔

رپورٹ کے مطابق کشما بندو نے 5 وعدے بھی لکھے جو شادی کے دوران انہوں نے خود سے کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button