تازہ ترینخبریںدنیا

گستاخانہ بیان کی مذمت کرنے پر اسد اویسی کیخلاف مقدمہ درج

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کےصدر اسد الدین اویسی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ نئی دلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمہ اشتعال انگیز بیانات پر درج کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے مقدمے کے اندراج پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ایف آئی آر پہلی بار دیکھی جس میں جرم کی وضاحت ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ اسد الدین اویسی کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز تقاریر پر تنقید اور نفرت انگیز تقاریر کرنے میں فرق ہے۔

یاد رہے کہ اسد الدین اویسی نے بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر مذمتی بیان دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button