تازہ ترینخبریںپاکستان

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، ایم پی اے پی ٹی آئی جمال صدیقی نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ، ایم پی اے پی ٹی آئی جمال صدیقی نے تٖصدیق کی ہے کہ ملازم نے کہا ہے ایم این اے عامر لیاقت کا انتقال ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملازم کمرے کے اندر گئے تو ڈاکٹر عامر لیاقت بیہوش تھے، ملازم نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا ، ڈاکٹر عامر لیاقت کے گھر میں دھواں بھرا ہوا تھا،

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کی خبرکی تصدیق کی۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا افسوسناک خبر ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کا انتقال ہوگیا ہے، ایوان کی کاروائی فوری روکنی چاہیے، جس کے بعد عامر لیاقت کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے بتایا تھا کہ ہمیں ریسکیو حکام کی جانب سے اطلاع دی گئی ،عامر لیاقت کا گھر بریگیڈ تھانے کی حدود میں ہے ،ڈاکٹر رپورٹ کے بعد ہی مزید بتا سکیں گے۔

عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ پولیس کی ایک ٹیم اسپتال اور دوسری گھر پہنچ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button