تازہ ترینخبریںسیاسیات

چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کا راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی سیاست میں بڑی ہلچل پیدا ہوئی ہے اور چوہدری برادران کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے کے بعد چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے

موجودہ پاکستانی کی سیاسی فضا میں بڑی ہلچل رونما ہوئی ہے اور ملکی سیاست میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرنے والے چوہدری برادران کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں جس کے بعد ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے بتایا ہے کہ پرویز الٰہی عمران خان کے حامی جب کہ چوہدری شجاعت ن لیگ کےساتھ رہنا چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کو ن لیگ میں دیکھنا چاہتے ہیں

کچھ ایسا ہی خیال ق لیگ کے دونوں بڑوں کے بچوں کا بھی ہے پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الٰہی اپنا سیاسی مستقبل پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور چوہدری وجاہت کےبیٹےحسین الٰہی،مونس الٰہی کیساتھ سیاسی مستقبل دیکھ رہے ہیں جب کہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور موجودہ حکومت میں وزیر مملکت چوہدری سالک حسین ن لیگ کے ساتھ جڑے رہنا چاہتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button