تازہ ترینجرم کہانیخبریں

پارکنگ تنازع، سابق برطانوی فوجی نے میاں بیوی کو قتل کردیا

سابق برطانوی فوجی نے پارکنگ کے تنازع پر ایک نوجوان جوڑے کو گھر میں گُھس کر قتل کردیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق برسٹل کی عدالت میں کولن ریوس نامی سابق فوجی پر اپنے پڑوسیوں کے قتل کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔

پچھلے سال 21 نومبر کی شام کو ملزم نے اسٹیفن اور اس کی اہلیہ جینیفر کو اُس چاقو سے قتل کیا جو اسے فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے وقت تحفے کے طور پر ملا تھا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کا مقتول جوڑے کے ساتھ بہت عرصے سے پارکنگ کا تنازع چل رہا تھا۔

وقوعہ کی رات 34 سالہ ملزم پچھلے دروازے سے پڑوسیوں کے گھر میں داخل ہوا اور ان کے کمرے میں جا کر پے در پے چاقو کے وار کرکے جان سے مار ڈالا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ برطانوی فوج میں بطور کمانڈو انجینئر کام کرنے والے ملزم کولن نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

قتل کے بعد ملزم نے گھر جا کر خود ہی پولیس کو اطلاع دی کہ اس نے اپنے پڑوسیوں کو قتل کردیا ہے۔

ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں، ملزم کی ذہنی کیفیت کے جائزے کے لیے دو ماہر نفسیات جیوری کو آگاہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button