تازہ ترینخبریںپاکستان

اسلام آباد کے کالجز، جامعات میں داخلے کیلئے منشیات ٹیسٹ لازمی کروانے کا بل مسترد

قومی اسمبلی میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں داخلے پر طلبہ کا منشیات ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا بل مسترد کردیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت کے کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلے پر طلبہ کا منشیات ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا بل حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کی شکیلہ لقمان کی طرف سے ایوان میں پیش کیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے بل کی حمایت اور مخالفت میں ووٹنگ کروائی، بل کی مخالف میں 50 اور حمایت میں 6 ووٹ ڈالے گئے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے نتائج کا اعلان کیا اور بتایا کہ ایوان نے کثرت رائے سے بل مسترد کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بل پیش کرنے والی شکیلہ لقمان نے بھی اس کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button