تازہ ترینخبریںپاکستان

مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار ، 18 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ خوفناک حادثہ پیش آیا ، جہاں میں مسافر وین گہری کھائی میں جا گری ، جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ لورالائی سے ژوب جانیواُلی مسافر وین قلعہ سیف اللہ کے علاقے اختر زئی میں ادو ویالہ کے قریب گہری کھائی گر گئی۔

حادثے میں آٹھ افراد موقع پر جبکہ تین ہسپتال پہنچائے جانے سے قبل جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہیں، جنہیں قلعہ سیف اللہ مبتقل کردیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں، علاقہ دور افتادہ ہونے سے انتظامیہ کو ریسکیو کی کارروائی میں شدید مشکلات پیش آرہی ہے۔

ڈپٹی کمشنرحافظ قاسم نے بتایا کہ قلعہ سیف اللہ حادثہ میں18افرادجاں بحق ہوئے، کھائی گہری ہونے کی وجہ سےلاشیں اٹھانے میں 3 گھنٹے لگ سکتے ہیں، جاں بحق ہونےوالوں میں بچےاورخواتین جبکہ زخمی افرادمیں ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔

عارف علوی نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت
کی اور آئندہ اس قسم کے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے قیمتی جانوں کےضیاع پر اظہار رنج وغم اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام حادثےکےزخمیوں کےبہترعلاج معالجےکویقینی بنائیں، اور مستقبل میں اس طرح کے حادثوں سے بچنے کے لیے اقدام کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button