تازہ ترینخبریںکاروبار

تاجروں کا شام 7 بجے مارکیٹیں بند کرنے سے انکار

 آل پاکستان انجمن تاجران نے شام 7 بجے دکانیں بند کرنے کی تجویز کو مستردکردی۔

حکومت کی طرف سے انرجی کنزرویشن کیلیے اعلان کردہ اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر کسی صورت اپنا کاروبار شام 7 بجے بند نہیں کریں گے۔ حکومت تاجر برادری کیلیے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات کھڑی کرے۔ ہر اس سیکٹر کی بجلی بند کی جائے جو مفت میں استعمال ہورہی ہے حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک سب سے مہنگی بجلی خریدتا ہے۔اتنی شدید گرمی میں خریدار کا نکلنا ممکن ہی نہیں، خریدار شام سے پہلے گھر سے خریداری کے لئے نہیں نکلتا لہٰذا صبح دکانیں کھولنے کی تجویز بھی نا قابل عمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button