تازہ ترینخبریںدنیا

فلسطین میں تشدد کی بنیادی وجہ اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اعلیٰ سطح تفتیش کاروں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطین میں دہائیوں سے جاری تشدد کی بنیادی وجہ اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی زمینوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کرنا تشدد کے خاتمے کے لیے ضروری ہے۔ 18 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں ماضی کی تحقیقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تفتیشی ٹیم کی سربراہ ناوی پیلے ( Navi Pillay ) نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا احتساب ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی سفارشات پر وسیع پیمانے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ یہ واضح ثبوت ہے کہ اسرائیل اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ سال مئی میں اسرائیل فلسطین جنگ کے بعد انکوائری کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔ یو این انسانی حقوق کمیشن کی تحقیقات میں اسرائیل نے تعاون نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button