تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت کا اماراتی صدر کیلئے 100 بکریاں برآمد کرنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے 100 بکریاں برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیصلہ خصوصی اجازت نامے کے تحت کیا گیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری بھی دے دی۔

بکریاں یو اے ای کے صدر جنرل شیخ محمد بن زید کے لیے برآمد کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 کے تحت زندہ جانوروں کی برآمد پر پابندی عائد ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے بکریوں کی برآمد کے لیے خصوصی اجازت مانگی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button