
ملائیشیا کی حکومت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) عہدیدار کے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
اس حوالے سے کوالالمپور سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے وہاں متعین بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے مذمتی بیان اور مطالبات سے آگاہ کیا۔
مزید معلوم ہوا ہے کہ ملائیشیا نے بھارت سے اسلاموفوبیا اور شر انگیزی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔