تازہ ترینخبریںپاکستان

غریب مزدور بجلی کا بل دیکھ کر دنیا سے چل بسا

 غریب مزدور بجلی کا بل دیکھ کر دنیا سے چل بسا، مقصود کے گھر کا 82 یونٹ کا 41 ہزار روپے کا بل آیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کا زیادہ بل جان لیوا ثابت ہوا، مرید کے کا رہائشی مقصود بجلی کا بل زیادہ آنے پر دلبرداشتہ ہوکر انتقال کر گیا

مقصود مزدور اور دو بچوں کا باپ تھا، مقصود کے گھر کا بیاسی یونٹ کا اکتالیس ہزار روپے کا بل آیا تھا۔

لواحقین نے احتجاج کیا ، مقصود کے والد اور بھائی نے کہا کہ بل درست کروانے گئے لیکن جواب ملا کچھ نہیں ہوسکتا، بوڑھے والد نے حکومت سے اپیل کی کہ اس کے بجلی کےبل معاف کردیےجائیں۔

بھائی عابد کا کہنا تھا کہ میرا بھائی تین مرلہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا ، بجلی والوں کےپاس گئے بل پورا جمع کرانے کا کہہ کر بھیج دیا۔

بوڑھے باپ بشیر کا کہنا تھا کہ بیٹا مقصود چھوٹی سی دکان چلاکر گھر کا چولہا جلاتا تھا ،وزیر اعظم شہباز شریف ہماری مدد کریں۔

بیٹے زید نے کہا کہ میرے ابو بجلی کا زائد بل ملنے پر بہت پریشان تھے ، ان کی موت کی وجہ بجلی کا بل بنی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button