تازہ ترینخبریںکاروبار

‘فارن کرنسی اکاؤنٹس، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور بینک لاکرز پر پابندی نہیں لگائی جارہی’

اسٹیٹ بینک اور  وزارت خزانہ نے فارن کرنسی اکاؤنٹس، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور بینک لاکرز  پر  پابندی سے متعلق افواہوں کو  بے بنیاد قرار دے دیا۔

اسٹیٹ بینک اور  وزارت خزانہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ فارن کرنسی اکاؤنٹس، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور بینک لاکرز  سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود بے بنیاد موادکی تردیدکرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی،  زرمبادلہ اکاؤنٹس اور  فارن کرنسی اکاؤنٹس پروٹیکشن آرڈیننس 2001 کے تحت محفوظ ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ پیٹرول سبسڈی کے مشکل فیصلے سے آئی ایم ایف معاہدےکی راہ ہموار ہو گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button