تازہ ترینجرم کہانیخبریں

علی پور چٹھہ سے ذخیرہ کی گئی ایک لاکھ 74ہزار کلو چینی اور 20 ہزار 4سو کلو گھی برآمد

وزیرآباد(نامہ نگار) سپیشل برانچ کی اطلاع پر وزیرآباد انتظامیہ کی بڑی کاروائی، نواحی قصبہ علی پور چٹھہ ریلوے روڈ گوداموں سے ایک لاکھ 74ہزار کلو ذخیرہ کی گئی چینی اور 20 ہزار 4سو کلوگرام گھی برآمد،گودام سر بمہر کر دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کے لیے اور ذخیرہ اندوزوں کو نشان عبرت بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے کاروائیاں تیز کر دیں خفیہ اداروں کو دیئے جانے والے ٹاسک میں ذخیرہ اندوزوں کو قابو کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اسپیشل برانچ وزیرآباد کی اطلاع پر انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کامیاب آپریشن علی پور چٹھہ میں نجی تاجروں ابراہیم، ذوالفقار، شمشاد، فیصل اورعمران کے گوداموں میں من مرضی کے ریٹوں کی وصولی اور گراں فروشی کی غرض سے ذخیرہ کی گئی ایک لاکھ 74ہزار کلو گرام چینی اور 20ہزار 4 سو کلو گرام ذخیرہ کیا گیا گھی برآمد کر لیاگیا ۔

نائب تحصیلدار مختار احمد سندھو نے آپریشن کی نگرانی کی مال قبضہ میں لے کر گوداموں کو سر بمہر کر دیا گیا جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات کے اندارج کے لیے حکام بالا کو لکھ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button