پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ پر رد عمل دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔
اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ جس آڈیو کا حوالہ دیا جا رہا ہے، اس کو مسترد کرتے ہیں، باپ بیٹی کی گفتگو کو پی ٹی آئی سے منسلک نہ کیا جائے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔
فرخ حبیب نے کہا کہ منظر عام پر آنے والی آڈیو سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے ترجمان عطا تارڑ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ملک ریاض اور ان بیٹی کی مبینہ آڈیو سامنے لے آئے ہیں، جس میں ملک ریاض کی بیٹی اپنے والد کو بتا رہی ہیں کہ فرح کا فون آیا تھا، خاتون اول نے ہیرے کی 3 کیرٹ کی انگوٹھی قبول کرنے سے منع کردیا ہے۔
مبینہ آڈیو میں امبر فرح خان کا نام لیے بغیر کہتی ہے کہ ہفتے کو اُس سے ملاقات ہے، انگوٹھی اُس سے پہلے ہی ارینج کرلیں، اس پر ملک ریاض اپنی صاحبزادی سے کہتے ہیں کہ تم انگوٹھی منگوالو