تازہ ترینخبریںسیاسیات

ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی مبینہ آڈیو ٹیپ

پنجاب حکومت کے ترجمان عطا تارڑ پاکستان کے چوٹی کے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان بیٹی کی مبینہ آڈیو سامنے لے آئے۔

لاہور میں ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے مبینہ آڈیو پیش کردی۔

عطا تارڑ کی پیش کردہ مبینہ آڈیو میں ملک ریاض کی بیٹی اپنے والد کو بتا رہی ہیں کہ فرح کا فون آیا تھا، خاتون اول نے ہیرے کی 3 کیرٹ کی انگوٹھی قبول کرنے سے منع کردیا ہے۔

مبینہ آڈیو میں عنبر فرح خان کا نام لیے بغیر کہتی ہے کہ ہفتے کو اُس سے ملاقات ہے، انگوٹھی اُس سے پہلے ہی ارینج کرلیں، اس پر ملک ریاض اپنی صاحبزادی سے کہتے ہیں کہ تم انگوٹھی منگوالو۔

پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا کہ فرح گوگی نے پنجاب میں بیٹھ کر پورے پاکستان پر حکومت کی، اس خاتون نے کرپشن کے نام پر لیے کروڑوں روپے کے ہیرے دبئی میں بیچے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں فرح گوگی نے اربوں روپے کے اثاثے بنائے، پیسے لے کر افسران کی تعیناتیاں کیں، جب ان تمام اسکینڈلز کی تحقیقات ہوں گی تو یہ جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ کا اسکینڈل ہوگا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ پوری فلم کا ایک ٹریلر ہے، پوری پکچر ابھی باقی ہے، عمران خان نے 2 خواتین کو فرنٹ وویمن کے طور پر رکھا ہوا تھا، یہی دونوں خواتین عمران خان کے پیچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنکی، گوگی اور کپتان یہ ہے نیا پاکستان، اب ان کے ثبوت باری باری سامنے آ رہے ہیں، عمران خان کا گھر چلانے اور ان کی غربت مٹانے میں 2 اہم خواتین کا کردار رہا ہے۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے مزید کہا کہ فرح کے بعد اب پنکی کے مطالبات بھی آپ کے سامنے آگئے ہیں، پنکی، گوگی اور کپتان کے نئے پاکستان کا یہ کچا چٹھا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ابھی تو ہیرے کی اسٹوری ملی ہے، بہت کچھ باقی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button