تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم کا نوٹس بھی بجلی بحران کم نہ کراسکا

وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس کے بعد بھی ملک میں بجلی بحران میں کمی نہ آسکی، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی۔

ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی رسد بمشکل 20 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ طلب 27 ہزار 300 میگاواٹ ہے۔

ذرائع این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ7 ہزار300 میگا واٹ کا شارٹ فال برقرار ہے۔

پنجاب سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری نہ ہوسکا، 8 سے 14 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔

بار بار کی ٹرپنگ سے گھروں میں الیکٹرانکس کا سامان جلنے لگا، گھروں کے پنکھے، ٹیوب لائٹس اور پانی کی موٹریں خراب ہونے لگیں۔

ذرائع کے مطابق ڈسکوز نے وزارت توانائی کو لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button