تازہ ترینخبریںسپیشل رپورٹ

جارحیت کے شکار بچوں کا عالمی دن

,لاہور  (خالد منصور سے ) جارحیت کے شکار بچوں کا عالمی دن ہر سال 4 جون کو منایا جاتا ہے

اس دن کو منانے کا فیصلہ 19 اگست 1982 کو منعقد کیے گئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیا

اس دن کو منائے جانے کے پیچھے وہ احساس تھا جو اقوام عالم کے ضمیر پر ایک بوجھ سے کم نہیں کہ جنگ اور جارحیت میں کوئی فریق جیتے یا ہارے دونوں صورتوں میں بچے خواتین اور معصوم شہری سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں خصوصاً بچے بدترین حالات سے گزرتے ہیں

تاہم اس دن کو منائے جانے سے بھی بچوں کے خلاف جارحیت میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے دنیا میں بچوں کے حقوق کی پامالی سمیت جنگ اور جارحیت سے متاثرہ بچوں کی حالت زار کے پیش نظر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 20 نومبر 1989 کو 54 دفعات پر مشتمل معاہدہ برائے حقوق اطفال منظور کیا

اس معاہدے پر 61 ملکوں نے دستخط کئے اس معاہدے کی ہر شق بچوں کے انسانی اور قانونی حقوق کی ضمانت فراہم کرتی ہے اور ہر رکن ملک کو پابند کرتی ہے کہ وہ بچوں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے تمام قانونی اور آئینی اقدامات کرے پاکستان نے بھی اس معاہدے پر 1990 میں توثیقی دستخط کیے تھے لیکن عملی اقدامات کا فقدان مقصد کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button