تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی میں مشتعل شہریوں کا پیٹرول پمپ پر حملہ

 شہر قائد کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب مشتعل شہریوں نے پیٹرول پمپ پر حملہ کردیا۔

کراچی کے علاقے ضلع سینٹرل پرانی سبزی منڈی کے قریب شہریوں نے پیٹرول نہ دینے پر پمپ پر حملہ کردیا۔

ضلع سینٹرل میں پمپ بند ہونے کے بعد مشتعل افراد نےتوڑ پھوڑ بھی کی اور پیٹرول پمپ پر پتھراؤ کیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا جارہا ہے، ناگن چورنگی سے سخی حسن جانے والے روڈ پر بھی شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

شہر بھر کے مختلف پیٹرول پمپس بند ہیں اور شہریوں کا رش لگا ہوا ہے ادھر سندھ کے شہر لاڑکانہ میں بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف شہریوں کا احتجاج کیا جارہا ہے اور مشتعل افراد نے جناح باغ چوک پر ٹائرز کو آگ لگادی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے کل شام 4 بجے پریس کلب پر کیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button