مشرق وسطیٰ میں واقع ملک ترکی نے اپنا نام باضابطہ طور پرتبدیل کر لیا ہے۔
اقوام متحدہ نے ترکی کی جانب سے ملک کا نام تبدیل کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے جس کے بعد ترکی کو اب ‘ترکیہ‘ کے نام سے پکارا جائےگا، نام کی تبدیلی، ملک کو نئی پہچان دینے کی مہم کا حصہ ہے۔
ترک عوام کی اکثریت پہلے ہی ملک کو ترکیہ پکارتی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کا کہنا ہے کہ ملک ترکی کے نام کے ہجے میں تبدیلی کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ملک کے وقار میں اضافہ کرنا ہے۔