تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

دُلہے کے بجائے اپنے آپ سے شادی کرنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

بھارت کی 24 سالہ خاتون کشما بندھو 11 جون کو اپنی شادی کے لیے تیار ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ شادی میں کوئی دلہا نہیں ہوگا، بلکہ وہ اپنے آپ سے ہی شادی کر رہی ہیں۔

یہ ناقابلِ یقین بات لگتی ہے لیکن اس شادی میں ہندومذہب کے مطابق تمام رسومات ادا کی جائیں گی، یہاں تک کہ دلہن ہار بھی پہنے گی۔

اس انوکھی شادی میں کوئی دلہا نہیں ہوگا، کوئی بڑی بارات نہیں نکلے گی۔ یہ ممکنہ طور پر اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہوگا۔

کشما نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں کبھی بھی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن میں دلہن ضرور بننا چاہتی تھی سو میں نے اپنے آپ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آن لائن ریسرچ کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا بھارت میں کسی خاتون نے کبھی خود سے شادی کی ہے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاید میں ملک میں خود سے پیار کرنے کی یہ مثال قائم کرنے والی واحد عورت ہوں گی۔

کشما نے کہا کہ اپنے آپ سے شادی کرنا خود کے ساتھ ایک غیر مشروط محبت کی نشانی ہے۔

اس کے ذریعے ہم خود کو اپنی تمام خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ قبول کرنے کے لائق ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ ان سے شادی کرتے ہیں جن سے انہیں محبت ہو، مجھے خود سے محبت ہے اور اسی لیے میں یہ شادی کر رہی ہوں۔

کشما نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ عورت اہمیت رکھتی ہے، میرے والدین بہت کھلے ذہن کے مالک ہیں اور انہوں نے مجھے اس شادی کے لیے دعائیں دی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button