تازہ ترینخبریںپاکستان

حج معاونین کی فہرست میں وفاقی وزیر کے "بھائی اور دوست” شامل، ذرائع

وزارت مذہبی امور نے کے پی حکومت کی حج معاونین کی فہرست مسترد کرکے اپنی 32 رکنی فہرست تیار کرلی وفاقی وزیر کے بھائی اور دوست شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے کے پی حکومت کی جانب سے حج معاونین کے لیے بھیجی جانے والی فہرست مسترد کردی ہے جس میں کے پی حکومت نے وفاق کو 35 سرکاری ملازمین کی بطور معاونین بھجوانے کی سفارش کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے کے پی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی فہرست کے تمام نام مسترد کرکے اپنی 32 رکنی فہرست حکومت کو منظوری کے لیے بھجوائی ہے جس میں وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے بھائی اور دوست کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کی سفارش پر مرتب کی گئی نئی فہرست میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے بھائی احمد منیر اور ایم پی اے ہاسٹل کے پیش امام کے نام شامل ہیں جب کہ اس فہرست میں کے پی پولیس کے 11 اہلکار شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبے سے جانیوالے معاونین حج کے اخراجات متعلقہ صوبائی حکومت برداشت کرتی ہے اور ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی وفاقی حکومت نے صوبے کی فہرست مسترد کی ہو۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button