تازہ ترینخبریںدنیا

ایران کا امریکہ اور تین یورپی ملکوں کوسخت انتباہ

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے تین یورپی ملکوں اور امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یا سفارت کاری کے راستے کو آگے بڑھائیں اور یا پھر مخالف سمت میں آگے بڑھیں اور یہ کہ ایران دونوں راستوں کے لئے تیار ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت ایٹمی معاہدے کی سب سے بڑی دشمن، این پی ٹی معاہدے کے مکمل خلاف اور مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی واحد حکومت ہے جو غیر قانونی ہونے کے ساتھ ساتھ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہے اور اس بات کو ہم اور پوری دنیا بخوبی جانتی ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ یورپ و امریکہ خواب غفلت سے بیدار ہوں اور منطقی راستہ اختیا کریں ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور تینوں یورپی ملکوں کو چاہئے کہ  یا سفارت کاری کے راستے کو آگے بڑھائیں اور یا پھر مخالف سمت میں آگے بڑھیں اور ایران دونوں راستوں کے لئے تیار ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے اور ہم بورڈ آف گورنرز میں کسی بھی غیر تعمیری اقدام کا سخت اور مناسب جواب دیں گے اور جو لوگ بورڈ آف گورنرز اور ڈائریکٹر جنرل کی رپورٹ کو ایران کے خلاف سیاسی طور پر فائدہ اٹھانے اور ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ ان اقدامات کے نتائج کے ذمہ دار ہوں گے۔

رائیٹرز ںے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے جوہری پروگرام پر آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کو اپنی ایک مجوزہ قرارداد پیش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button