
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت اتحادی حکومت کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکی کے بارے میں اخبارات میں اشتہارات دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ترکی کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوئے ہیں، ان کے دورے کی مناسبت سے ملک کے مؤقر روزناموں کے صفحہ اول پر دورۂ ترکی سے متعلق بڑے بڑے اشتہارات شائع ہوئے۔
ایسے میں کہ جب ملک سنگین معاشی مشکلات کا سامنا کررہا ہے، ایندھن، خوراک، بجلی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی نے عوام کو بری طرح متاثر کیا ہے، حکومت کی جانب سے ایسے اشتہارات کی اشاعت نے عوام میں اضطراب اور غصے کی کیفیت پیدا کردی ہے۔
خاص کر جب کہ ایک روز قبل ہی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم میں دیے گئے اس بیان کا خوب چرچا رہا کہ ‘حکومت کے پاس تو زہر کھانے کے بھی پیسے نہیں ہیں’۔
جبکہ اس سے قبل آٹے کی قیمت عوام کی دسترس سے باہر ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ‘اپنے کپڑے بیچ کر عوام کو آٹا مہیا کروں گا’۔
چنانچہ آج مختلف اخبارات میں اشتہارات کی اشاعت پر عوام نے انہی بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت کو طنز کا نشانہ بنایا۔
معروف صحافی ابصا کومل نے مختلف اردو اخبارات میں شائع ہوئے اشتہارات کی کولاج تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘زہر کھانے کے پیسے نہیں، اشتہار نکالنے کے ہیں؟’
زہر کھانے کے پیسے نہیں ہیں ، اشتہار نکالنے کے ہیں؟ pic.twitter.com/zk95Zur7TY
— Absa Komal (@AbsaKomal) May 31, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کی کہ ‘حکومت کا پیسہ تماش بین عیاشیوں پر لٹا رہے ہیں، حکومت ترقیاتی بجٹ روک کر میڈیا کو اشتہار دے رہی ہے اس سے احمقانہ پالیسی کیا ہو گی؟ ‘۔
حکومتی وزراء اور خود وزیر اعظم کے غیر ملکی دورے تحریک انصاف کی حکومت کے ساڑھے تین سالہ دور سے زیادہ ہیں حکومت کا پیسہ تماش بین عیاشیوں پر لٹا رہے ہیں، حکومت ترقیاتی بجٹ روک کر میڈیا کو اشتہار دے رہی ہے اس سے احمقانہ پالیسی کیا ہو گی؟ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 31, 2022
سابق سفارتکار ظفر ہلالی نے لکھا کہ ‘اگر اس اشتہار بازی پر آپ کے دل کو درد نہ پہنچا ہو تو اپنی حب الوطنی پر ڈر جاؤ, آپ کے پاکستانی ہونے پر مجھے اعتراض ہے’۔
اگر اس اشتہار بازی پر آپکے دل کو درد نہ پہنچا ہو تو اپنی حب الوطنی پر ڈر جاؤں آپ کے پاکستانی ہونے پر مجھے اعتراض ہیں
کیونکہ یہ پیسہ ہر پاکستانی کا ہے#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
میری بات کون کون اتفاق کرتے ہو زرا بتاؤں pic.twitter.com/h67SE98wpc— Zafar Hilaly (@Rahatkhanzada) May 31, 2022
ایک سوشل میڈیا صارف نے مصدق ملک کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ‘اشتہار کا سائز تھوڑا کم کر لیتے تو زہر کے پیسے نکل آتے’۔
اشتہار کا سائز تھوڑا کم کر لیتے تو زہر کے پیسے نکل آتے
اگلا جملہ
آپ کے ہی وزیر خواجہ آصف کا ……………………. pic.twitter.com/t72NZQ5kMk— Rifat Rashid Abbasi (@RifatRAbbasi) May 31, 2022