تازہ ترینخبریںپاکستان

فری لانسرز کو بیرون ملک سے رقم وصولی میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایم او یو کی تقریب

پاکستان بھر کے پی آئی ٹی بی کے رجسٹرڈ فری لانسرز کیلئے بیرون ملک سے آن لائن رقوم کے حصول کو آسان اور تیز تر بنانے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ اور فیصل بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی تقریب ارفع ٹیکنالوجی پارک میں منعقد ہوئی۔

معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف اور ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ فیصل بینک علی وقار نے دستخط کیے۔

تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی احمد اسلام، کنٹری مینجر پے او نیر محسن مظفر، سینئر آفیسر سٹیٹ بینک علی عطا اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف نے کہا کہ اس اقدام سے ملک بھرکے فری لانسرز کیلئے عالمی رقوم منگوانے میں حائل مشکلات کم ہوں گی اور ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈیجیٹل سروسز کے فروغ سے فری لانسرز کمیونٹی کو بے پناہ سہولیات ملیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button