تازہ ترینخبریںسیاسیات

الیکشن کمیشن کا انوکھا کارنامہ، زندہ رکن اسمبلی کو مردہ قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے زندہ رکن اسمبلی کو مردہ قرار دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زندہ رکن صوبائی اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے مردہ قرار دیا۔

رکن صوبائی اسمبلی ریاض حیدر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مردہ قرار دے کر میرا نام ووٹر فہرست سے نکال دیا، ایک ووٹر نے ووٹ ضلع وسطی سے ضلع جنوبی منتقل کرنے کی شکایت کی ہے۔

ریاض حیدر نے کہا کہ میں نے اپنی تسلی کے لیے ووٹر لسٹ پر اپنا نام چیک کرنے کے لیے میسیج  کیا، میسیج آیا فوتگی کی تصدیق ہونے پر میرا نام لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے کے ساتھ الیکشن کمیشن کا یہ سلوک ہے تو  عام شخص کے ساتھ کیا سلوک ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button