تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب میں دوبارہ کنٹینرز کی پکڑدھکڑ، ٹرانسپورٹرز کا حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

آزادی مارچ کے سلسلے میں پنجاب بھر میں کنٹینرز کی دوبارہ پکڑدھکڑ شروع ہوگئی آل پاکستان ٹرانسپورٹرز گڈز نے حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں پنجاب بھر میں دوبارہ کنٹینزر کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی ہے اور اطلاعات کے مطابق ایک ہزار سے زائد لوڈ کنٹینرز دوبارہ پکڑ لیے گئے ہیں جس کے خلاف آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے حکومت کو الٹی میٹم دیدیا ہے

کنٹینزر کی دوبارہ پکڑ دھکڑ کے خلاف آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے وفاقی وزیر داخلہ اور پنجاب حکومت سے پکڑے گئے کنٹینرز فوری طور پر چھوڑنے کا مطالب کرتے ہوئے ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر تحویل میں لیے گئے کنٹینرز نہ چھوڑے گئے تو ملک گیر ہڑتال اور احتجاج سمیت حکومت کے اس اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے تمام کنٹینرز اشیائے خور ونوش سے بھرے ہوئے ہیں، پہلے ہی کروڑوں روپ کا نقصان ہوا اور مال تباہ ہوچکا ہے، ملک میں اشیائے خورو نوش کی قلت کی ذمے دار حکومت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button