تازہ ترینخبریںصحتصحت و سائنس

میکسیکو میں ای سگریٹ پر پابندی، صدارتی حکم نامہ جاری

میکسیکو نے حفظانِ صحت کے پیش نظر ملک میں الیکٹرانک سگریٹ اور دیگر ویپنگ ڈیوائسز پر پابندی لگادی ہے۔

میکسیکن صدر آندرے مینوئل نے کہا ہے کہ ای سگریٹس کے متعلق یہ دعویٰ کہ وہ تمباکو والی سگریٹ کاایسا متبادل ہیں جوکہ غیرنقصان دہ ہے، بالکل جھوٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بخارات (ویپنگ ڈیوائس سے نکلنے والا دھواں) بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

آندرے مینوئل نے گزشتہ روز انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر ای سگریٹ پر پابندی کےحکم نامے پر دستخط کیے۔

انہوں نے ایک گلابی رنگ کی ویپنگ ڈیوائس دکھاتے ہوئے کہا کہ ’اس کا رنگ اور ڈیزائن دیکھیے، یہ نوجوانوں کو مائل کرنے کے لیے ہے۔‘

دارالحکومت میکسیکو سٹی کے حکام نے اس فیصلے کے بعد یہ اعلان کیا کہ شہر کے مرکزی اسکوائر زوکالو اور اس کے اطراف میں کسی بھی قسم کی سگریٹ پینے پر پابندی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button