تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ترک تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان مختلف شعبوں میں ترکی کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستانی وفد سے ترک وزیرخارجہ کی سربراہی میں ملاقات، ملاقات میں باہمی تجارت کے فروغ اور تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترکی کے تین روزہ دورے پر موجود وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے  ترک تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔

انقرہ میں ترک پاکستان بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں تجارت، عوامی رابطہ بڑھانے کے مواقع ہیں، پاکستان ترکی کی کارسازی صنعت سے بھی فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے، توانائی کے شعبوں میں ترک سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع ہیں۔

شہبازشریف نے کہا ہے کہ  پاک ترک تجارتی تعلقات کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں 40ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی میں زبانیں الگ ہیں لیکن ثقافت ایک ہی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button