تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

راولپنڈی کی رہائشی شہرہ آفاق بولی ووڈ اداکارہ نرگس کی 93 ویں سالگرہ

لاہور (خالد منصور سے) بولی ووڈ فلم انڈسٹری کی مایا ناز اداکارہ فاطمہ رشید جنہیں فلم بین نرگس کے نام سے جانتے ہیں ، یکم جون 1929 کو راوالپنڈی میں اس وقت کی نامور اداکارہ اور رقاصہ جدن بائی کے ہاں پیدا ہوئیں ، صرف 6 برس کی عمر میں فلم تلاش حق میں پرفارم کیا ۔

اداکارہ نرگس کے فنی سفر کا باقاعدہ آغاز 1942 میں ریلیز ہونے والی فلم تمنا سے ہوا ، اس فلم کی ریلیز کے بعد نرگس کی شہرت آسمانوں کو چھونے لگی اور ان کی بعدازاں آنے والی ہر فلم کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کرتی رہی ۔

نرگس نے اپنے فنی کے کریئر کے دوران پچاس کے لگ بھگ فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں آوارہ ، شری 420 ، مدر انڈیا ، چوری چوری ، برسات ، آگ اور جوگن جیسی فلمیں سرفہرست ہیں ۔

نرگس کی فلم مدر انڈیا کو آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ، 1957 میں ریلیز ہونے والی اسی فلم میں نرگس کے بیٹے کا کردار نبھانے والے سنیل دت سے انہوں نے شادی کرلی ، آج کے سپرسٹار اداکار سنجے دت اسی فلمی جوڑے کے فرزند ہیں ۔

اداکارہ نرگس نے 1960 میں فلمی دنیا سے کنارہ کشی کرلی اور خود کو سماجی کاموں میں مصروف کر لیا ۔

نرگس کو ان کی شاندار فلمی خدمات پر کئی مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ جبکہ حکومت ہند کی جانب سے پدم شری کا اعزاز بھی عطا کیا گیا ، بے مثال اداکارانہ صلاحیتوں سے شائقین فلم کو متاثر کرنے والی نرگس بلآخر کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوگئیں اور 3 مئی 1981 کو ممبئی کے ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button