وانا (رپورٹ آدم خان وزیر سے) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نور سلطان کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک جنوبی وزیرستان کو اب تک 47 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 19 گائیں صحت یاب ہوچکے ہیں 25 گائیں زیر علاج ہیں جبکہ 3 گائیں کی اموات واقع ہوگئی ہیں۔
یاد رہے کہ یہ بیماری صرف گاۓ میں پھیلتی ہے۔ انسان یا دوسرے جانوروں کو اس سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ۔ متاثرہ جانور کی دودھ اور گوشت قابلِ استعمال ہیں۔
اس بیماری سے گاۓ میں ہونے والی اموات کی شرح 5 سے 10 فیصد ہے ۔
یہ ایک خاص قسم کے وائرس سے لگنے والی بیماری ہے جس کو ویکسین یعنی حفاظتی ٹیکوں سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ لائیو اسٹاک نے اب تک 800 سے زیادہ گائیں کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔
جلد ہی ضلعی انتظامیہ اور حکومت خیبر پختونخوا کے تعاون سے مزید ویکسین کا بندوبست ہو جائے گا ۔
اینٹی ٹیک سپرے کی دوائی تمام ویٹرنری ہسپتال میں فری دستیاب ہے جس سے یہ بیماری کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اور بیماری کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔