تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومتی شخصیات کی فوجداری مقدمات میں مبینہ مداخلت کا کیس سماعت کے لئے مقرر

حکومتی شخصیات کی فوجداری مقدمات میں مبینہ مداخلت پر ازخودنوٹس کی سماعت کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

سپریم کورٹ میں حکومتی شخصیات کی فوجداری مقدمات میں مبینہ مداخلت پر ازخود نوٹس کی سماعت تین جون کو ہوگی،چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربینچ سماعت کرےگا۔

اس سے قبل ستائیس مئی کو ہونے والی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ نے تحقیقاتی اداروں میں مبینہ مداخلت اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالے گئے کابینہ ارکان کے ناموں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ ایف آئی اے پراسکیوشن ٹیم بظاہر مقدمہ کی کارروائی رکوانے کیلئے تبدیل کی گئی، آرٹیکل 248 وزراء کو فوجداری کارروائی سے استثنی نہیں دیتا، وفاقی وزراء کیخلاف فوجداری کارروائی چلتی رہنی چاہیے، فوجداری نظام سب کیلئے یکساں ہونا چاہیے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ سے تاثر ملا کہ بہت سے معاملات کو غیر سنجیدہ اقدامات کے ذریعے کور کیا گیا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ کابینہ کے ارکان خود اس ترمیم سے مستفید ہوئے ،کابینہ ارکان اپنے ذاتی فائدے کیلئے ترمیم کیسے کر سکتے ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button