تازہ ترینتحریکخبریں

مارچ کی کال آئی تو فورس استعمال ہوگی، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اگلے لانگ مارچ میں وفاق کے خلاف صوبے کی فورس استعمال کرنے کی دھمکی دے دی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان دوبارہ لانگ مارچ کا حکم دے تو خیبرپختونخوا کی پولیس فورس استعمال کروں گا۔

علاوہ ازیں محمود خان نے پشاور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف عدالت جارہے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے جو کیا اس کا بدلہ ضرور لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ چوروں کی حکومت ہے، ان میں کوئی ذمہ دار لوگ نہیں، لیگل ٹیم کو بلا کر ان سے مشاورت کی ہے۔ وفاقی حکومت کے خلاف کیس دائر کروں گا۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی اپنے پرامن مارچ کے شرکاء کے پاس اسلحے کی موجودگی کا اعتراف کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button