تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت میں تبدیلی کا عندیہ

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے مایوس کیا، ملک کے بڑے صوبے میں ہماری اکثریت موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اکثریت کے باوجود پنجاب سے لانگ مارچ کے دوران جتنا ردعمل آنا چاہیے تھا وہ نہیں آیا۔

دوران اجلاس عمران خان نے کہا کہ شفقت محمود، فواد چوہدری اور دیگر کارکنوں کو نکالنے میں ناکام رہے۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت میں تبدیلی کا بھی عندیہ دیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کور کمیٹی اجلاس کے حوالے سے کہا کہ اسمبلی میں جانے یا نہ جانے پر کافی بحث ہوئی ہے اور فی الحال اسمبلی میں واپس نہ جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت انفرادی طور پر پی ٹی آئی کے استعفیٰ منظور کرنے سے متعلق سوچ رہی ہے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ حکومت نے انفرادی استعفے قبول کیے تو ہم اس معاملے پر عدالت سے رجوع کریں گے، ہم سب نے استعفے دیے ہیں تو سب کے ہی قبول ہونے چاہئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button