تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

بیلا حدید اسرائیلی فورسز کے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے واقعے پر برہم

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نےہفتے کے روز اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر ہونے والےتشدد کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بیلا حدید نے اپنی انسٹاپر اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) کی فلسطینی پر تشدد کرتے ہوئے ایک وائرل ویڈیو شیئر کی ہے۔

یہ وائرل ویڈیو  مسجد اقصیٰ میں ہفتے کے روز ہونے والے واقعے کی ہے، جب اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مسجد کے احاطے کے اندر داخل ہوکر اشتعال انگیز مارچ کی۔

بیلا حدید نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’جارحیت اسرائیلی ڈیفنس فورسزکی زبان ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’آپ یہ دکھاوا کیسے کرتے ہیں کہ آپ وہاں حفاظت کے لیے موجود ہیں؟‘

آخر میں بیلا حدید نے لکھا کہ’یہ انتہائی نامعقول ہے،  اور یہ سب مجھے صرف شدید غصّہ دلاتا ہے۔‘

واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز جنونی اسرائیلی آباد کار پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے احاطے کے اندر داخل ہوئے اور اشتعال انگیز مارچ کی۔

مسلمانوں نے اسرائیلی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اشتعال انگیز دورے کی مخالفت میں شدید نعرے بازی کی۔

صیہونی لیڈر کے ساتھ آنے والی پولیس نے بھی مسلمانوں پر تشدد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button