آزادی فلسطین جنگتازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیا
یہودی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مسلمانوں پر تشدد
انتہائی دائیں بازو کے صیہونی لیڈر ایتامار بین گویر کی سربراہی میں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنونی اسرائیلی آباد کار پولیس کی بھاری حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے احاطے کے اندر داخل ہوئے اور اشتعال انگیز مارچ کی۔
مسلمانوں نے اسرائیلی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اشتعال انگیز دورے کی مخالفت میں شدید نعرے بازی کی۔
صیہونی لیڈر کے ساتھ آنے والی پولیس نے بھی مسلمانوں پر تشدد کیا