تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

ایران کی خفیہ بیس کی رونمائی، 100 سے زائد ڈرونز موجود

ایران کی مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیاروں کی خفیہ بیس کی رونمائی کی ہے، زیر زمین بیس میں 100 سے زائد ڈرونز موجود ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے ملکی ڈرون پاور کے حامل خفیہ مرکز کا معائنہ کیا، سائٹ کو اسٹریٹجک ڈرونز کے لیے ایک محفوظ آپریشنل بیس قرار دیا۔

ایرانی افواج نے زیر زمین بیس سے متعلق معلومات فراہم کیں لیکن ڈرونز بیس کا مقام خفیہ رکھا ہے

زاگرس میں موجود زیر زمین ایئربیس پر ابابیل 5 سمیت سو سے زائد ڈرون موجود ہیں۔

فوجی کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران کی مسلح افواج کے ڈرون خطے کے سب سے طاقتور ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button