جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی صدر سے پاکستانی وفد کی ملاقات پر حکومت اپنی پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مشتاق احمد خان نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کیخلاف میری قرارداد کل ایجنڈے کا حصہ ہے اسرائیلی صدر کی پاکستانی وفدسےملاقات کی تصدیق قابل مذمت و شرمناک ہے۔
سینیٹرمشتاق احمدخان نے کہا کہ حکومت پاکستان اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے طاقتور ملکی، عالمی لابی کی اسرائیل کیلئےنرم گوشہ پیداکرنےکی کوشش ہے۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیلئےنرم گوشہ پیدا کرنے کی ہم مزاحمت کریں گے