تازہ ترینخبریںپاکستان

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے لانگ مارچ پر طاقت کے استعمال کا نوٹس لے لیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  لانگ مارچ پر طاقت کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔

اعلامیے کے مطابق قائمہ کمیٹی نے پی ٹی آئی لیڈرشپ کے گھروں پر چھاپوں کا بھی نوٹس لیا ہے، کارکنوں اور مارچ کے شرکاء کی گرفتاریوں، قیادت کے خلاف مقدمات کے اندراج کا بھی نوٹس لیا گیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مارچ میں شریک کارکنان، پُرامن مظاہرین کو احتجاج کے بنیادی حق سے روکا گیا۔

کمیٹی نے سیکریٹری داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کردیا۔

قائمہ کمیٹی داخلہ نے آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کردیا، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button