وزیرآباد ( شکیل احمد اعوان ) دریائے چناب میں نہاتے تین نوجوان پانی کی تیز لہروں کی نذر ہو گئے۔
دو نوجوانوں کو بچا لیا گیا ایک کی تلاش جاری ہے۔
حنان نعیم، جنید اور شلمان تینوں دوست اپنے دوستوں کے ہمراہ دریائے چناب میں نہانے آئے تھے ۔
سلمان اور جنید کو مقامی لوگوں نے بچا لیا، حنان نعیم تیز لہروں کی نذر ہو گیا ۔
ریسیکیو 1122 کے غوطہ زن نعش ڈھونڈنے میں مصروف ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور مقامی پولیس کی سختی کے باوجود لوگ نہانے سے باز نہیں آتے۔