تازہ ترینجرم کہانیخبریں

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا

لاہور کی مقامی عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔

ایڈیشنل سیشن جج شبیر راجہ کی جانب سے کیس پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا گیا، جس کے تحت مرکزی ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل پر جرم ثابت ہونے ہر عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے دو شریک ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا، شریک ملزمان میں اسد سرور اور عرفان علی شامل تھے۔

وکیل مدعی فرہاد شاہ نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ملزمان نے بہیمانہ طریقے سے شہباز تتلہ کو قتل کیا اور قتل کے بعد ملزمان نے لاش تیزاب کے ذریعے تلف کی تھی، ملزمان کے خلاف فروری دو ہزار بیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہبازتتلہ قتل کیس میں قید ایس ایس پی مفخر عدیل کو ملازمت سے برطرف کیا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button