تازہ ترینخبریںسیر و سیاحت

جاپان کا 98 ممالک کے سیاحوں کیلئے سرحدیں کھولنے کا اعلان

جاپان نے 98 ممالک کے سیاحوں کے لیے سرحدیں 10 جون سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق 98 ممالک کے سیاح اب دوبارہ جاپانی سیاحتی کاؤنٹیز اور ریجن جاسکیں گے، غیرملکی سیاحوں کو صرف ٹور گروپ کی شکل میں آنے کی اجازت ہوگی۔

سیاحوں کوجاپان آنے سے پہلے کیا گیا کورونا وائرس منفی ٹیسٹ دکھانا ہوگا جبکہ سیاحوں کا جاپان پہنچنے کے بعد بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جاپان نے کورونا وائرس کے سبب سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

دوسری جانب جاپان نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے مختص ایئرپورٹس کی تعداد 7 کردی۔

جاپان نے کورونا وائرس کے سبب بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایئرپورٹ محدود کر رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button