تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

پاکستانی گوگل اسٹریٹ ویو پر سب سے زیادہ کیا سرچ کرتے ہیں؟

پندرہ سال قبل گوگل نے پوری دنیا کا 360 ڈگری نقشہ ‘اسٹریٹ ویو’ لانچ کیا تھا۔ آج گوگل ‘اسٹریٹ ویو’ پر دنیا بھر سے 100 ممالک کی تقریباً 220 ارب تصاویر موجود ہیں جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

گوگل ‘اسٹریٹ ویو’ نا صرف متعلقہ مقامات کے بارے میں مکمل جان کاری فراہم کرتی ہے بلکہ آپ کو دنیا کے بارے میں تازہ ترین معلومات بھی فراہم کرتے ہیں۔

پاکستان میں لوگ برسوں سے پیگ مین کے ذریعے مقامات کی تلاش کر رہے ہیں، جس میں بحیرہ عرب کی شاندار لہروں سے لے کر شمالی علاقہ جات کے چشم کشا نظاروں تک سب شامل ہیں۔

اسٹریٹ ویو سے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا اور جب ملک کرونا وباء کے بعد کھلنا شروع ہوا تو پاکستانیوں نے ‘اسٹریٹ ویو’ کا رخ کیا تاکہ وہ ایسے مقامات کے بارے میں اپ ڈیٹس حاصل کرسکیں۔

گوگل نے اپنی پندرہ ویں سالگرہ پر اب ان مقامات کی فہرست جاری کی ہے، جسے گوگل ‘اسٹریٹ ویو’ پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے جن مقامات کو سب سے زیادہ سرچ کیا، ان میں بالترتیب اسلام آباد ایئرپورٹ، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، شاہ فیصل مسجد، بادشاہی مسجد، فریئر ہال کراچی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، سینٹورس مال اسلام آباد، مینار پاکستان، موہن جو دڑو اور امبریلا واٹر فال شامل ہیں۔

گوگل ‘اسٹریٹ ویو’ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے گزشتہ سال جن شہروں کا سب سے زیادہ وزٹ کیا، ان میں کراچی سرفہرست ہے جبکہ دیگر شہروں میں لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور، فیصل آباد، گوجرانوالا، سوات اور سیالکوٹ شامل ہیں۔

اسٹریٹ ویو کے ذریعے سرچ کئے گئے مقامات میں 10 عجائب گھروں کے نام بھی شامل ہیں جنہیں پاکستانی 360 ڈگری میں سیر کرنا پسند کرتے ہیں، ان میں مزار قائد میوزیم، لاہور میوزیم، موہٹہ پیلس میوزیم، پاکستان ایئرفورس میوزیم، قائد اعظم ہاؤس میوزیم، پاکستان میری ٹائم میوزیم، پشاور میوزیم اور لوک ورثہ میوزم شامل ہیں۔

اسٹریٹ ویو پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ساحل سمندر اور جھیلوں میں گزشتہ سال چرنا آئی لینڈ اور ہاکس بے بیچ پاکستان کے دو مقبول ترین ساحل تھے جن کے بعد سنہرا بیچ، اسپون لیک، رتی گلی لیک، گوادر، کلفٹن بیچ، خصالہ ڈیم شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button